سونےکی قیمت میں معمولی اضافہ

0
35

سونےکی قیمت میں معمولی اضافہ ہونےسےسوناتاریخ کی بلندترین سطح پرپہنچ گیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 62 ہزار روپے فی تولہ ہوگیا10 گرام سونے کی قیمت میں 172 روپے کا اضافہ ہونےسے10 گرام سونا 2 لاکھ 24 ہزار 623 روپے پر پہنچ گیا۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کی کمی سے 2492 ڈالر فی اونس کا ہوگیا جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 پر مستحکم رہی۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز بھی صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 800روپےکااضافہ ہونےسے سونا 2 لاکھ 61 ہزار 800 روپے کا ہوگیا تھا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 24 ہزار 451 روپے ہوگئی تھی۔

Leave a reply