سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری

0
8

سپریم کورٹ کاآئندہ ہفتےکاججزروسٹرجاری،9بینچ تشکیل دےدیئےگئے۔
سپریم کورٹ کےجاری کردہ روسٹرکےمطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پہلےبینچ میں شامل ہیں جبکہ دوسرابینچ جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس عقیل عباسی پرمشتمل ہوگا،جسٹس منیب اختراورجسٹس شکیل احمدتیسرےبینچ میں کیسزسنیں گے۔
روسٹرکےمطابق جسٹس اطہرمن اللہ ،جسٹس عرفان سعادت،جسٹس شہزاداحمدپانچویں بینچ میں شامل ہیں ،جبکہ چھٹابینچ جسٹس شاہدوحیداورجسٹس مسرت ہلالی پرمشتمل ہوگا،جسٹس نعیم اخترافغان،جسٹس صلاح الدین پنہور اورجسٹس عامرفاروق ساتویں بینچ میں شامل ہیں۔
جسٹس نعیم اخترافغان کی سربراہی میں سروسزمیٹرزکیسزکیلئے5رکنی لارجربینچ تشکیل دےدیاگیا، لارجر بینچ میں جسٹس محمدشفیع صدیقی اورجسٹس صلاح الدین پنہورشامل ہیں ،جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ کاحصہ ہیں۔
روسٹرکےمطابق جسٹس ہاشم کاکڑکی سربراہی می تین رکنی آٹھواں ریگولربینچ کیسزسنےگا،جسٹس اشتیاق ابراہیم اورجسٹس علی باقرنجفی بینچ کاحصہ ہیں،جسٹس سردارطارق مسعوداورجسٹس مظہرعالم میاں خیل نویں بینچ کاحصہ ہیں۔

Leave a reply