سپریم کورٹ کانوٹس:حکومت کاایکشن،وائلڈلائف کی منتقلی روک گئی

0
16

سپریم کورٹ کےنوٹس کےبعدحکومت کافوری ایکشن،وزیراعظم شہبازشریف نےوائلڈلائف مینجمنٹ کی منتقلی روک دی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو داخلہ ڈویژن کے ماتحت کرنے سے منع کردیا، وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے میمورنڈم جاری کردیا، کابینہ ڈویژن نے 6 اگست 2024 کو جاری کردہ ہدایت نامہ واپس لے لیا ۔
وزیر اعظم کی اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے تحت کام جاری کرنے کی ہدایت، کابینہ ڈویژن نے وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کو موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے تحت کام جاری رکھنے کا ہدایت نامہ جاری کردیا۔

Leave a reply