بھارتی فلم انڈسٹری میں کنگ خان کےنام سےشہرت رکھنےوالےشاہ رخ خان کوقتل کرنےکی دھمکی دینےوالےملزم کےدوران تفتیش تہلکہ خیزانکشافات سامنےآگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ خان کوقتل کی دھمکی دینےوالاملزم پولیس حراست میں ہے،جہاں پرملزم فیضان خان نے دوران تفتیش حیران کردینےوالے انکشافات کئے۔ملزم نےپولیس کوبتایاکے اس نے آن لائن سرچ کے ذریعے شاہ رخ خان، ان کے بیٹے آریان خان اور ان کے خاندان کی سیکیورٹی اور نقل و حرکت سے متعلق حساس معلومات حاصل کی تھیں۔
تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ قتل کی دھمکی اور 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرنے سے پہلے ملزم نے بڑی محنت سے یہ تفصیلات جمع کیں۔ باندرہ پولیس نے فیضان خان کے دوسرے موبائل فون کی برآمدگی کے بعد یہ معلومات حاصل کیں۔ ملزم فیضان خان 10روزہ جوڈیشل حراست میں ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزم گمراہ کن جوابات دینے اور حقائق چھپانے کی کوشش کرتا رہا تاہم کئی اہم معلومات فراہم کر چکا ہے جو اس کے جرم کو ثابت کرتی ہیں۔
رواں ماہ7نومبرکوملزم فیضان نےلینڈلائن نمبرپرفون کرکےشاہ رخ خان کوقتل کی دھمکی دی تھی ۔ نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا اور 12 نومبر کو اسے چھتیس گڑھ سے گرفتار کر لیا تھا۔
اداکارہ صرحااصغرکےہاں بیٹی کی پیدائش
جنوری 22, 2025چاقوحملےمیں زخمی ،اداکارسیف علی خان ہسپتال سےگھرمنتقل
جنوری 21, 2025کبریٰ خان کی شادی کب ہوگی؟اداکارہ نےبتادیا
جنوری 20, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔