عوامی مسلم لیگ نون کے سربراہ شیخ رشید احمد بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی جلد رہائی کے بارے کسی خوش فہمی میں مبتلا نہیں۔ انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں ایک بار پھر کہا ہے کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو جلد رہا کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی، پراسیکیوٹر نے کہا تھا میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کیا تھا جو مسترد ہوئی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کینیا کی فلم پاکستان میں بھی دہرائی جاسکتی ہے، 30 اگست سے پہلے حساب ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کہا یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے، قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی، ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے حلق سے فلک تک غربت ہے۔
عمران خان کی رہائی سے متعلق سوال پر شیخ رشید کا کہنا تھا کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے گا، موجودہ صورتحال میں بانی پی ٹی آئی کو رہا نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے اس سے قبل بھی شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا ابھی حالات ایسے نہیں ہیں کہ عمران خان کو رہا کیا جائے لیکن بے گناہوں کے جیلوں سے نکلنے تک عزت کے خواہشمندوں کو عزت نہیں ملے گی۔
عمران خان کی سول نافرمانی کی دھمکی
دسمبر 6, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صوبائی وزیرکی جعلی ویڈیو:عظمیٰ بخاری کاعدالت سےرجوع
جولائی 25, 2024 -
سپریم کورٹ کی رجسٹرارجزیلہ اسلم کوتبدیل کردیاگیا
نومبر 7, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔