مبینہ کرپشن کاریفرنس:پرویزالٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور

0
11

ترقتاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کےکیس میں عدالت نےسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
احتساب عدالت لاہورمیں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن پرسابق وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی اوردیگرکےخلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نےسابق وزیراعلیٰ پروزیزالٰہی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظورکرلی۔
نیب پراسکیوٹرنےکہاکہ ہم نے نیب انکوائری کے گواہوں کے بیانات کی نقول ملزمان کو دے دی ہیں۔
نیب پراسکیوٹرنےاستدعاکی کہ آئندہ سماعت پر فرد جرم عائد کی جائے۔
وکیل پرویزالٰہی نےکہاکہ نقول مل گئیں ہیں آئندہ سماعت پر عدالتی دائرہ اختیار پر دلائل دینگے ۔
عدالت نے سماعت دو اکتوبر تک ملتوی کردی۔

Leave a reply