لاہور:(پاکستان ٹوڈے) مریم نواز اب وزیراعلی رہیں گی کے نہیں ، بڑا خطرہ ، اب بچنا مشکل ہو گا کیا اب پہلی خاتون وزیراعلی کو بھی اڈیالہ کی سیر کرنی پڑے گی ، معاملات کشیدہ ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے ایسا وار کیا کہ مریم نواز نے سر پکڑ لیا ۔۔۔ عدالت نے بھی سخت فیصلہ سنا دیا ۔ تحریک انصاف کے کیمپوں میں جشن کا سماں وزیراعلی پنجاب نے کی سنگین غلطی ، غیر آئینی اور غیر قانونی بھی ، تحریک انصاف کے مطابق ڈرامہ کوئین اپنے ڈرامے میں ایسی پھنسیں کی اب بچنا مشکل ہو گیا ۔
بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے مریم نواز کے پولیس کی وردی پہننے پر بڑا بیان دے دیا کہا کہ جعلی وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی خوب انٹرٹینمنٹ کر رہی ہیں، ڈرامے دیکھنے سے کسی کا پیٹ نہیں بھرتا ہے، اداروں کا یونیفارم پہننا خلاف قانون قرار جبکہ معروف قانون دان نے مریم نواز پر ایف آئی آر درج کروانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
ابھی اصل کہانی باقی ہے ۔۔گزشتہ دن مریم نواز کی اس حرکت پر ایک شہری نےبھی عدالت میں وزیر اعلی پنجاب پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی جس پر سماعت ہوئی اور عدالت میں وہ ہوا جس کا مریم نواز سوچ بھی نہیں سکتیں تھیں ۔ ایڈیشنل سیشن جج مظفر نواز ملک نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے پولیس آفیشل کی وردی پہنی، قانون کے مطابق کوئی بھی شخص ریاستی اداروں کی وردی نہیں پہن سکتا۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ پولیس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف درخواست دی مگر کارروائی نہیں ہوئی، عدالت پولیس کی وردی پہننے پر مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔بعدازاں عدالت نے مریم نواز کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے منظور کر لی اور پولیس یونیفارم پہننے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر پولیس حکام سے 29اپریل کو جواب طلب کر لیا۔
اسحاق ڈارکی بطورنائب وزیراعظم تقرری عدالت میں چیلنج
ستمبر 11, 2024یااللہ خیر!ملک کےمختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
ستمبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب:انوار الحق کاکڑ
فروری 22, 2024 -
دوسراٹیسٹ:بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان ٹیم مشکلات کاشکار
ستمبر 2, 2024 -
ریلوےنےمسافرٹرینوں کےکرایوں میں کمی کردی
اگست 1, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔