مریم نواز ٹریفک روکنے پر برہم

0
125

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سول سیکرٹریٹ سے اپنے دفتر کے لیے روانہ ہوئیں جہاں کام کے آغاز کے پہلے ہی دن انہوں نے ٹریفک روکنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز سوا 8 بجے جاتی امراء رائیونڈ سے دفتر کے لئے روانہ ہوئیں اور 9 بجے دفتر پہنچ گئیں، دفتر آمد کے موقع پر ٹریفک روکنے پر وزیراعلیٰ پنجاب نے برہمی کا اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مریم نواز وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئی تھیں، ان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے ان سے حلف لیا۔

Leave a reply