معیشت کیلئےاچھی خبر:موڈیزنےپاکستان کی ریٹنگ 1 درجہ بہتر کردی
ملکی معاشی صورتحال کےحوالےسےایک اورمثبت خبر، ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ سی اے اے 3 سے سی اے اے 2 کردی۔
موڈیزکی رپورٹ کےمطابق پاکستانی معیشت کا منظرنامہ مثبت ہے، پاکستان کی بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر ریٹنگ سی اے اے ٹو دی گئی، پاکستان کے معاشی حالات میں بہتری کی وجہ سے ریٹنگ بہترکی گئی۔
موڈیزکےمطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں کمی بھی ریٹنگ بہتر ہونے کا سبب ہے،پاکستان کا ڈیفالٹ رسک سی ڈبل اے ٹو کی درجہ بندی کے مطابق کم ہو گیا ،پاکستان کےآئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر معاہدے سے بہتری آئی ،آئی ایم ایف کا ایگزیکٹوبورڈچند دنوں میں 7ارب ڈالر کی منظوری دےدےگا۔