
ملتان ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےویسٹ انڈیزکےخلاف پہلےدن 4وکٹوں کےنقصان پر143رنزبنالیے۔
ٹاس:
ملتان میں کھیلےجارہےسیریزکےپہلےٹیسٹ میچ میں پاکستان نےٹاس جیت کر پہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔ٹاس صبح 9 بجے جبکہ میچ کا آغاز ساڑھ 9 بجے ہونا تھا لیکن دھند کے سبب میچ تاخیر کا شکارہوا۔
پہلےدن کاکھیل:
پاکستان نےپہلےدن بیٹنگ کاآغازکیاتوقومی ٹیم کوپہلانقصان ڈیبیو کرنے والے محمدہریرہ کی صورت میں اٹھاناپڑا،محمدہریرہ صرف 6رنزبناکرپویلین لوٹ گئے۔ پھرکامران غلام 5رن بناکرآؤٹ ہوگئےپھرمایانازبلےبازبابراعظم بھی زیادہ دیرکریزپرنہ ٹھہرسکےصرف 8سکوربناکرپویلین لوٹ گئےاورکپتان شان مسعود11رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔
پاک ویسٹ انڈیزپہلےٹیسٹ میچ کےپہلےدن کےکھیل کےاختتام پرپاکستان نےپہلےدن4وکٹوں پر143رنزبنائے۔
پاکستان کی ابتدائی 4وکٹیں 46رنزپرگرگئی تھیں،سعودشکیل56اورمحمدرضوان51رنزبناکرکریزپرموجود رہے۔
ویسٹ انڈیزکی جانب سےجیڈن سیلزنے3کھلاڑیوں کوشکارکیااورگوڈاکیش موتی نےایک وکٹ حاصل کی۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔