پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص کارکردگی پر بابر اعظم کوبنگلا دیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بطور کپتان ناقص پرفارمنس کے بعد اطلاعات ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بنگلادیش کے خلاف 2 ٹیسٹ پر مشتمل ہوم سیریز میں بابر اعظم کو کپتانی سے دور رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی سید محسن رضا نقوی نے سات ارکان پر مشتمل سلیکشن کمیٹی کی تجویز پر شاہین آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کے سپرد کرتے ہوئے انہیں 2025ء چیمپئنز ٹرافی تک وائٹ بال ٹیم کی قیادت دی تھی۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بنگلادیش کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز جو آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے اس میں بابر اعظم کو قیادت دینے کا ارادہ رکھتے تھے۔ لیکن ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس کے بعد بابر اعظم کو ٹیسٹ قیادت نا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بابر اعظم کو وائٹ بال کی قیادت دی تھی۔ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شان مسعود کپتان اور جیسن گلیسپی کوچ ہوں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔