وزیر اعلیٰ پنجاب ایل ڈی اے ایونیوون آمد

0
26

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) لاہورکو بہترین ماحول دوست رہائشی شہربنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز, وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 87کینال پر محیط سنٹرل پارک کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز شریف ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں پودا بھی لگایا، ایل ڈی اے ایونیوون سوسائٹی میں ماحول کے تحفظ اورخوبصورتی کیلئے اختراعی اقدامات کیے گئے ہیں۔ ایل ڈی اے ایونیوون کے سنٹرل پارک کو پائلٹ ماڈل پارک بنایاگیا ہے۔

سنٹرل پارک میں جوگنگ ٹریڈ،واک ویز،کڈز پلے ایریا،اوپن جم اوربیڈمنٹن کورٹ قائم کیاگیا ہے۔ ایل ڈی اے ایونیو ون سنٹرل پارک میں کیفے ٹیریا، مسجد اورروز گارڈن بنایاگیا ہے۔ ایل ڈی اے ایونیوون سنٹرل پارک کے علاوہ واک ویز،سولر سٹریٹ لائٹس لگائی گئی ہیں۔
کھانے پینے کی اشیاء کیلئے مخصوص وینڈنگ پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

ایل ڈی اے ایونیوون میں رین واٹر ہارویسٹنگ،سائیکلنگ اورماڈل قبرستان بھی بنایاگیا ہے۔ ایل ڈی اے انفورسمنٹ سکارڈ کو نئی یونیفار،آلات اورمشینری فراہم کی جارہی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے ریونیو ون کے وینڈگ پوائنٹس کا جائزہ لیا
وینڈ نگ پوائنٹ پر صاف ستھری اور نئے ڈیزائن کی ریڑھیوں پر پھل اور سبزیاں فروخت کے لئے موجود تھیں

اچھا انتظام ہے مگر کسی اچانک آکر دوبارہ بھی چیک کروں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایل ڈی اے اپ گریڈڈ انفورسمنٹ سکواڈ کا بھی معائنہ کیا، انفورسمنٹ سکواڈ کو نئے موٹر سائیکل کی چابیاں دیں۔

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے سنٹرل پارک پراجیکٹ اورانفورسمنٹ پارک سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب،صوبائی وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،معاون خصوصی ذیشان ملک،ایم این اے افضل کھوکھر،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری اوردیگر حکام بھی موجود تھے۔

Leave a reply