ٹرمپ پہلےانٹرنیشنل دورےپرسعودی عرب پہنچ گئے

0
6

امریکی صدرڈونلڈٹرمپ پہلے انٹرنیشنل  دورےپرسعودی عرب پہنچ گئے،جہاں پر ولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےاُن کااستقبال کیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ دوسری مدت صدارت میں پہلے انٹرنیشنل دورے پرسعودی عرب کےکنگ خالدایئرپورٹ پہنچ گئے۔جہاں پرولی عہدشہزادہ محمدبن سلمان نےاُن کاپرتپاک استقبال کیا۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدرڈونلڈٹرمپ کےہمراہ اُن کےوزرابھی ہیں،جن میں امریکی وزیر خارجہ، وزیر دفاع اور اعلیٰ فوجی حکام بھی سعودی عرب پہنچے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہے کہ صدر ٹرمپ آج کادن مصروفیات میں گزاریں گئے، کل دن کا کچھ حصہ سعودی عرب میں گزارنے کے بعد قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے روانہ ہوجائیں گے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق صدرٹرمپ نےمشرق وسطیٰ کے4روزہ دورے کا آغاز سعودی عرب سےکیاہے۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ گھڑسواروں کےحصارمیں رائل پیلس پہنچےجہاں پراُن کاپرتپاک استقبال کیاگیا۔چاق وچوبنددستے نے امریکی صدرکوگارڈآف آنرپیش کیا۔اورروایتی عربی قہوہ پیش کیا گیا ۔
غیرملکی میڈیاکابتاناہےکہ صدرڈونلڈٹرمپ کےدورےکامقصدسعودیہ سےوسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دیناہے۔صدرٹرمپ کےاس دورےکےدوران اہم اعلان بھی متوقع ہے۔

Leave a reply