ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آج سے امریکا میں آغاز ہو گا

0
18

پاکستان ٹوڈے: مختصر فارمیٹ کے بڑے ایونٹ میں چوکوں اور چھکوں کی برسات ہو سکتی ہے، افتتاحی میچ میں امریکا اور کینیڈا کی ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق کل صبح ساڑھے 5 بجے مد مقابل ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ور لڈکپ 2024 کا دوسرا میچ ویسٹ انڈیز میں کھیلا گا ،جو میزبان ملک کالی آندھی اور پاپوا نیو گینی کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق کل شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 جون کو میزبان ملک امریکا کیخلاف کھیلے گا جبکہ ہائی وولٹیج ٹاکرا پاک بھارت میچ 9 جون کو نیویارک میں ہو گا۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آئر لینڈ اور انگلینڈ مکمل کرنے کے بعد لندن سے امریکا کے شہر ڈیلاس پہنچ گئی ہے جہاں وہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی۔

Leave a reply