پاکستان ،بنگلہ دیش کےمابین پہلاٹیسٹ میچ کراچی سےراولپنڈی منتقل
پاکستان اوربنگلہ دیش کےدرمیان پہلاٹیسٹ میچ کراچی سے راولپنڈی منتقل کردیاگیا،دونوں ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں ہونگے،پہلامیچ21اگست اوردوسرامیچ30اگست کوہوگا۔
ٹیسٹ میچ کی منتقلی کا سبب نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں چیمپئنز ٹرافی کے لیے تعمیراتی کام کا ہونا ہے۔یہ فیصلہ تعمیراتی ماہرین سے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی گئی۔کراچی ٹیسٹ تماشائیوں کے بغیر ہونا تھا لیکن اب پنڈی میں شائقین دونوں ٹیسٹ میچوں میں براہ راست کرکٹ دیکھ سکیں گے۔پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کی سیریز اسلام آباد میں معمول کے مطابق جاری رہے گی۔
واضح رہےکہ دونوں ٹیموں اس وقت پنڈی میں بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لے رہی کھلاڑی کو چیز کی نگرانی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔