پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز:قومی اسکواڈکااعلان کردیاگیا

0
13

پاک بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریزکےلئےقومی ٹیم کے11کھلاڑیوں کااعلان کردیاگیا۔
پاکستان کی اعلان کردہ ٹیم میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
کپتان شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے ۔
پاکستانی ٹیم بنگلادیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔

Leave a reply