پاکستان میں پانی کی قلت سنگین مسئلہ،فوری اقدامات کی ضر ورت ہے، صدر مملکت

0
45

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاہےکہ پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ،فوری اقدامات کی ضر ورت ہے۔
ارتھ آوراورعالمی یوم آب پراپنےپیغام میں صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ پاکستان توانائی کے تحفظ،ماحولیاتی استحکام اورموسمیاتی اقدامات کےعزم کی تجدیدکرتاہے،ارتھ آورپرغیرضروری لائٹس بندکرناتوانائی کےاستعمال اورکاربن فٹ پرنٹ کم کرنےکی علامت ہے۔ایندھن کی بڑھتی قیمتوں اورتوانائی شعبے کے مسائل سےمعیشت اورماحول کوخطرات لاحق ہیں۔
صدرآصف علی زرداری کامزیدکہناتھاکہ توانائی کےمحفوظ مستقبل کیلئےایندھن کی بچت اورقابل تجدید توانائی کافروغ ضروری ہے،رواں سال ارتھ آورعالمی یوم آب2025کےساتھ منایاجارہاہے،پاکستان میں پانی کی قلت ایک سنگین مسئلہ ہےجس کےفوری اقدامات کی ضر ورت ہے،صاف اورپینےکیلئےمحفوظ پانی کی دستیابی یقینی بنانےکیلئےاقدامات ضروری ہیں۔

Leave a reply