پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کا آغاز 3 اکتوبر کو ہورہاہے۔50 اوورز کا یہ ڈیپارٹمنٹل ٹیموں کا ٹورنامنٹ پانچ شہروں، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد اور لاہور میں کھیلا جائے گا۔دو سیمی فائنلز13 اور 14 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 16 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔
یہ تمام ڈے میچز ہونگے جو صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوا کریں گے۔ٹورنامنٹ کی مجموعی انعامی رقم 77 لاکھ پچاس ہزار روپے ہے۔ فاتح ٹیم 50 لاکھ روپے اور رنرز اپ ٹیم 25 لاکھ روپے کی انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) اور واٹر اینڈ پاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (واپڈا) کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ایشال ایسوسی ایٹس، غنی گلاس، آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) اور سوئی ناردن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) گروپ بی کا حصہ ہیں۔
پریذیڈنٹ کپ کے پچھلے ایڈیشن کی فاتح ایس ا ین جی پی ایل ٹورنامنٹ کا اپنا افتتاحی میچ غنی گلاس کے خلاف 3 اکتوبر کو سعید اسپورٹس سٹی بیدیاں لاہور میں کھیلے گی۔
گروپ اے کے میچز ایبٹ آباد، اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہوں گے جبکہ گروپ بی کے میچز فیصل آباد اور لاہور میں ہوں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل کے مقامات اور وقت کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔
ملتان ٹیسٹ : پاکستان کو 202 رنز کی برتری حاصل
جنوری 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارسردارکمال کی نمازجنازہ اداکردی گئی
اگست 1, 2024 -
پی ٹی آئی کااحتجاج:حکومت نےدفعہ 144نافذکردی
جولائی 25, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔