پنڈی ٹیسٹ چوتھاروز:کھانےکاوقفہ، بنگلہ دیش نے389رنزبنالیے

0
7

پہلے ٹیسٹ میچ کےچوتھےروزکھانےکےوقفےتک بنگلہ دیش نےاپنی پہلی اننگزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 389 رنز بنا لیے۔
مشفیق الرحیم 101 رنز اور مہدی حسن میراز 17 رنزکیساتھ کریز پر موجود،مشفیق الرحیم کی یہ 11 ویں ٹیسٹ سنچری ہے،بنگلہ دیش کو پاکستان کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 59 رنز درکارہیں۔
شادمان اسلام 93 رنز، لٹن داس 56 رنز،مومن الحق 50 رنز، کپتان نجم الحسن شنتو 16 رنز ، شکیب الحسن 15 رنزاور ذاکر حسن 12 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اورخرم شہزاد نے دو ، دوجبکہ محمد علی نے ایک وکٹ حاصل کی،بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے تیسری وکٹ کی شراکت میں 94رنزاور چھٹی وکٹ کی شراکت میں 114 رنز بنائے ،قبل ازیں بنگلہ دیش نے چوتھے روز 316 رنز 5 وکٹوں کے نقصان پر اپنی پہلی اننگ کا دوبارہ آغاز کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 448 رنز 6 کھلاڑی آوٹ پر اپنی پہلی اننگ ڈکلیئر کر دی تھی۔

Leave a reply