پیرس اولمپکس:مسلح افواج کےسربراہان کی ارشدندیم کومبارکباد

0
16

پیرس اولمپکس میں عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرنےپرمسلح افواج کےسربراہان نےارشدندیم کومبارک بادپیش کی۔
پیرس اولمپکس کےمینزجیولن تھروکےفائنل میں ارشدندیم نے92.97 میٹر کی تھرو کرکےریکاڈقائم کرتےہوئےناصرف پاکستان کاسرفخرسےبلندکیابلکہ 40سال بعدملک کےلئے گولڈمیڈل بھی جیتا۔
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق اولمپکس میں پاکستان کیلئے 40 سال بعد پہلا گولڈ میڈل جیتنے پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور افواج پاکستان کے سربراہان آرمی چیف جنرل عاصم منیر، چیف آف ایئر سٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد سدھو اور نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے پیغام میں ارشد ندیم کی جیت پر قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ ارشد ندیم کے اولمپک گولڈ میڈل جیتنے پر مسلح افواج کی قیادت قوم کومبارکبادپیش کرتی ہے، پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس اس اہم موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں کیونکہ ارشد ندیم انفرادی طور پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی ایتھلیٹ بن کر تاریخ میں اپنا نام روشن کر رہے ہیں۔
ترجمان پاک فوج کامزیدکہناہےکہ عالمی اولمپکس میں پاکستان کے لیے یہ شاندار کامیابی ارشد ندیم کی لگن، انتھک محنت،ثابت قدمی اور مثالی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جو پوری قوم کے لیے مشعل راہ ہے۔ ان کی فتح پاکستانی ٹیلنٹ اور عزم کا ایک شاندار اثبوت ہے، جو عالمی سطح پر ملک کی بہترین صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ عالمی اولمپکس میں جیولن تھرو میں پہلا انفرادی طلائی تمغہ جیت کر ارشد ندیم نے پاکستانی عوام کے لیے بے پناہ فخر اور مسرت دی ہے جس نے قومی ہیرو کے طور پر اپنی حیثیت کو مزید مستحکم کیا ہے اور کھیلوں کی عمدگی کی ایک نمایاں علامت ہے۔

Leave a reply