پاکستان پیپلزپارٹی نےحکومت سےفنڈزتقسیم کرنےپرتحفظات کااظہارکردیا۔
ذرائع کےمطابق پیپلزپارٹی کے وفد کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی۔ملاقات پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوئی ،پیپلزپارٹی کے وفد میں شیری رحمان ، نوید قمر اور راجہ پرویز اشرف شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی سیاسی اورمعاشی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔ پارلیمانی اور قانونی امور بھی ملاقات میں زیربحث آئے ۔الیکشن ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیے جانے پر قانونی مشاورت بھی کی گئی۔
ذرائع کےمطابق پی پی وفد نے چاروں صوبوں میں فنڈز تقسیم پر خدشات کا اظہار کیا، پی ڈی ایم حکومت کی طرح موجودہ حکومت میں بھی پی پی کو فنڈز پر تحفظات ہے، پی پی وفد نے چاروں صوبوں میں فنڈز می تقسیم پر خدشات کا اظہار کیا، پی پی وفد نے پنجاب کے مسائل بھی اسحاق ڈار کے سامنے رکھے، حکومت اور پی پی کے درمیان پنجاب کے مسائل پر بننے والے کمیٹی بھی ناکام ہوچکی۔پی پی وفد نے پنجاب حکومت کی جانب سے قول و فعل کے تضاد پر شکوہ کیا۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔