پیپلز پارٹی کا سینٹ انتخابات میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کرنے کا فیصلہ

0
53

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) پیپلز پارٹی کی سینٹ انتخابات کے لیے قائم کمیٹی کے ممبر ندیم افضل چن نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ اور خواتین کی دو نشستوں سمیت اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے امیدوار کو سپورٹ کریگی، خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار فائزہ ملک ریٹائرڈ تصور ہونگی ۔

سیاست میں کچھ بھی ممکن ہوسکتایے لیکن فی الحال مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی سپورٹ کررہے ہیں, پیپلز پارٹی نے پنجاب میں کسی بھی وزارت کا مطالبہ نہیں کیا۔ فیصل واوڈا کو جن کی سپورٹ حاصل ہے وہ آپ سب کو پتا ہے ۔

پیپلز پارٹی کی حمایت کے بعد سینٹ انتخابات کی ٹیکنوکریٹ کریٹ، خواتین اور اقلیتی پانچ نشستوں پر مسلم لیگ ن کی برتری واضح ہوگئی

Leave a reply