
پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10کے پندرہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے کراچی کنگزکو5رن سے شکست دےکرایونٹ میں دوسری کامیابی حاصل کرلی۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلےگئےپی ایس ایل کےگروپ میچ میں کراچی کنگز کےکپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کافیصلہ کیا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی ٹیم پہلےبیٹنگ کرتےہوئے19.3 اوورز میں 142 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ہدف کےتعاقب میں کراچی کنگزبھی مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنا سکی۔
کراچی کنگزکی اننگز:
کراچی کنگزکی جانب سےاننگزکاآغازکپتان ڈیوڈوارنرنےکیامگروہ صرف 4سکور بناکرپویلین لوٹ گئے۔جیمزونس 30رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے،عمیربن یوسف نےبھی 11رنزکی اننگزکھیلی شان مسعود9فراہم کرسکے۔
محمدنبی 4سکوربناکرپویلین لوٹ گئےجبکہ خوشدل شاہ اورعباس آفریدی بغیرکھاتہ کھولےہی پویلین لوٹ گئے۔کنگز کی جانب سے ٹِم سائفرٹ 47 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ حسن علی 24 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد وسیم، محمد عامر اور خرم شہزاد نے 2، 2 شکارکیےجبکہ ابرار احمد اور سعود شکیل نے 1، 1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی اننگز:
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی جانب سےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےکوشل مینڈس نے 36رنز کی اننگزکھیلی ،حسن نوازبھی 35سکورفراہم کرسکےرائلی روسو10رنزبناکرپویلین لوٹےکپتان سعودشکیل 6رنزکےمہمان ثابت ہوئےمارک چیپمن4رنزفراہم کرسکے۔
خرم شہزاد1سکورکرکےپویلین لوٹےمحمدوسیم بھی 1سکورکےمہمان ثابت ہوئے جبکہ فن ایلن اور محمد عامر بغیر کھاتہ کھولے پویلین لوٹے۔گلیڈی ایٹرز کی جانب سے فہیم اشرف 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ابرار احمد 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
کراچی کنگزکی جانب سےحسن علی نےاپنی بولنگ کاجادوچلاتےہوئے 3شکار کیےمیرحمزہ اورعباس آفریدی نے2،2کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ،محمد نبی اور فواد علی نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
کراچی کنگزاسکواڈ:
(کپتان)ڈیوڈ وارنر، ٹِم سائفرٹ، جیمز ونس، شان مسعود، عمیر بن یوسف، خوشدل شاہ، محمد نبی، عباس آفریدی، حسن علی، میر حمزہ اور فواد علی ٹیم کاحصہ تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزاسکواڈ:
(کپتان) سعود شکیل ، فن ایلن، رائلی روسو، کوشل مینڈس، مارک چیپمن، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد وسیم، محمد عامر، خرم شہزاداور ابرار احمدبھی ٹیم میں شامل تھے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔