چیمپئنزون ڈےکپ میں اسٹالینز نےڈولفنز کو174رنزسےہراکرپلےآف کےلئے کوالیفائی کرلیا۔
فیصل آباد میں چیمپئنز ون ڈےکپ کاایونٹ جاری ہے،جس میں ابھی تک 7میچ کھیلے جاچکےہیں۔اقبال اسٹیڈیم فیصل آبادمیں کھیلےگئےمیچ میں اسٹالینز نےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنےکافیصلہ کیا۔ اسٹالینزنےپہلےکھیلتےہوئےمقررہ 50اوورزمیں 7وکٹوں کےنقصان پر271رنزبنائے،اسٹالینزکےاوپنرشان مسعوداوریاسرخان نےٹیم کو76رنزکااچھاآغازدیا،شان مسعود34اوریاسرخان46،طیب طاہر33رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔کپتان محمدحارث صرف6رنزبناسکے،حسین طلعت نے23رنزبنائے۔جبکہ بابراعظم 100گیندوں پر 104 رنز بناکرناٹ آؤٹ رہے۔
ڈولفنز کی طرف سےباولرحمزہ ، سعود، قاسم اور سفیان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ہدف کےتعاقب میں ڈولفنز کی ٹیم 25اوورزمیں صرف97رنزبناسکی۔اسٹالینز کی موثربولنگ کےسامنے ڈولفنز کی بیٹنگ لائن فلاپ ہوگئی۔ڈولفنز کی آدھی ٹیم صرف 60اسکورپرواپس جاچکی تھی۔ڈولفنزکےصاحبزادہ فرحان 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور ررہے۔
اسٹالینز کےجہانداد خان نے 18 رنز دے کر اور مہران ممتاز نے 14 رنز دے کر تین تین کھلاڑی آؤٹ کئے حارث رؤف اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
عدم ادائیگی پرپاکستان ہاکی فیڈریشن کی بجلی منقطع کردی گئی
اکتوبر 12, 2024ملتان ٹیسٹ:پاکستان کوانگلینڈکےہاتھوں عبرتناک شکست
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔