چیمپئنز ون ڈےکپ: مارخورز نے اسٹالینزکو126رنزسےشکست دیدی

0
18

چیمپئنزون ڈےکپ میں مارخورزنےاسٹالینزکو126رنزسےشکست دے کر ٹورنامنٹ میں دوسری کامیابی حاصل کر لی۔
مارخورز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ مارخورز کی ٹیم 45 اوورز میں 231 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
افتخار احمد 60،سلمان آغا 51 ،عبدالصمد 37 اور محمد رضوان نے 33 نمایاں رنز بنائے۔
اسٹالینز کے جہاندار نے چار اور مہران ممتاز نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ا سٹالینز کی ٹیم 23.4 اوورز میں صرف 105 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
بابراعظم 45 اور شان مسعود 19 رنز بنا کرنمایاں بلے باز رہے۔
مارخور زکی جانب سے زاہد محمود نے پانچ، سلمان آغا نے تین اور نسیم شاہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply