پاکستان ٹوڈے: چور، ڈاکو ہو جائیں خبردار,چین میں مشین گن سے لیس روبوٹ ڈاگ تیار۔
تفصیلات کے مطابق روبوٹ ڈاگ کو چین اور کمبوڈیا کی مشترکہ دفاعی مشقوں کے دوران پیش کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق بیٹری سے چلنے والے اس روبوٹ کو دور دراز سے ریموٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جاسکتا ہے،یہ روبوٹ ڈاگ 2 سے 4 گھنٹے تک مسلسل دوڑ سکتا ہے، جبکہ آگے چلنے کے ساتھ ساتھ پیچھے بھی چل سکتا ہے ،یہ روبوٹ ڈاگ بیٹھنے اور چھلانگ لگانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔
میڈیارپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ کتا اپنے راستوں کی منصوبہ بندی خود کر سکتا ہے، جبکہ اہداف کو شناخت اور ان پر حملہ بھی کر سکتا ہے۔ اس روبوٹ ڈاگ کا وزن 50 کلو گرام کے قریب ہے اور مشین گن اس کے اندر نصب ہے ،جو باہر نکل کر ہدف کو نشانہ بناتی ہے۔چینی دفاعی تجزیہ کار کے مطابق یہ روبوٹ ڈاگ شہری علاقوں میں آپریشن کیلئے اہم ثابت ہوگااور کچھ شعبوں جیسے کسی کو ڈھونڈنے اور اہداف کو نشانہ بنانے کے حوالے سے انسانوں کی جگہ لے سکتا ہے۔
چینی کمپنی کے تیار کردہ اس روبوٹ ڈاگ کی قیمت ایک لاکھ ڈالرز کے قریب بتائی جا رہی ہے۔یہ پہلی بار نہیں کہ جب چین کی جانب سے روبوٹ کتوں کا مظاہرہ کیا گیا ہے، اس سے قبل 2022 میں بھی اسی طرح کا ایک روبوٹ دفاعی مشق میں استعمال کیا گیا تھا۔
تحریر کوویڈیو میں بدل دینے والا اے آئی ماڈل متعارف
اکتوبر 7, 2024دنیا کی دوتہائی سیٹیلائٹس کس کے کنٹرول میں ہیں؟
اکتوبر 7, 2024یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
لاہور ہا ئیکورٹ کو بھی مشکو ک خط موصول
اپریل 5, 2024 -
جس کی حکومت ہو گی اس پر بوجھ جائے گا: بابر اعوان
اپریل 16, 2024 -
اسلام آباد: فیصل واوڈا کیخلاف توہین عدالت کیس
جون 4, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔