پاکستان بھرمیں یوٹیلیٹی سٹورزکی بندش کےمعاملےپرعدالت نےحکومت کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا۔
پاکستان بھر میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی۔جسٹس محمد رضا قریشی نے درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے وفاقی حکومت،سیکٹری کیبنیٹ ڈویژن ،سیکرٹری وزارت قانون،مینجینگ ڈائیریکٹر یوٹیلیٹی سٹورز کو نوٹس جاری کرتےہوئے4ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔
درخواست گزار مزمل رفیق کی جانب سے آصف شہزاد ساہی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ عرصہ 10 سال سے یوٹیلیٹی سٹور کا ملازم ہے،یوٹیلیٹی سٹورز ایک منافع بخش ادارہ ہے،یوٹیلیٹی سٹورز سالانہ 25 ارب روپے ٹیکس کی مد میں ادا کرتا ہے،دو ا رب روپے خالص منافع کما رہا ہے،اربوں روپے اخراجات تنخواہیں ادارہ خود برداشت کر رہا ہے،آئی ایم ایف کی ہدایات پر یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کیا جا رہا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایاگیایوٹیلیٹی سٹورز کی بندش سے گیارہ ہزار افراد بے روز گار ہو جائیں گے،کمپنی ایکٹ 2017 کی شق 293 سے 426 تک کمپنی بند کرنے کا طریقہ بتایا گیا ہے،کوئی بھی کمپنی عدالتی حکم یا بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی ہدایات پر بند کی جا سکتی ہے،بورڈ آف ڈائیریکٹرز نے یوٹیلیٹی سٹورز کو منافع بخش ادارہ قرار دیا ہے۔
درخواست میں استدعاکی گئی کہ عدالت 7 اگست 2024 کو کیبنیٹ ڈویژن کے جاری مراسلے کو کالعدم قرار دے،عدالت 19 اگست کیبنیٹ ڈویژن کی میٹنگ منٹس کو بھی کالعدم قرار دے۔
مخصوص نشستیں:الیکشن کمیشن کاتیسرااجلاس بھی بےنتیجہ
ستمبر 19, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مخصوص نشستوں کامعاملہ:الیکشن کمیشن کااجلاس طلب
جولائی 16, 2024 -
عدت نکاح کیس:بانی پی ٹی آئی کوبڑاریلیف مل گیا
جولائی 13, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔