آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

0
42

آئندہ سال پاکستان میں ہونےوالی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نےگزشتہ ہفتےچیمپئنزٹرافی کےشیڈول کااعلان کیاتھا۔جس کےمطابق میگاایونٹ کاآغاز19فروری سےہوکر9مارچ کواختتام ہوناہے،چیمپئنزٹرافی کےسارےمیچزپاکستان میں ہی شیڈول ہے۔
روایتی حریف پاک بھارت کی ٹیموں کا ٹاکراسمیت بھارت کےتمام گروپ میچزلاہورمیں ہی شیڈول ہیں۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) کےاعلان سےقبل ہی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول منظر عام پر آ گیا ہے۔
مجوزہ شیڈول کے مطابق پاکستان، بھارت ،نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور افغانستان گروپ بی میں شامل ہیں۔
میزبان پاکستان ٹیم تینوں وینیوز لاہور،کراچی اور راولپنڈی میں گروپ میچز کھیلے گی۔
میگاایونٹ کاآغاز19فروری کوکراچی سےہوگا۔جس میں میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں مدمقابل ہونگی،جبکہ 20فروری کولاہورمیں روایتی حریف پاکستان اوربھارت کےدرمیان جوڑ پڑےگا۔
21 فروری کو کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کا میچ ہو گااور22 فروری کو آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں لاہور میں مد مقابل ہوں گی۔
لاہورمیں23فروری کوبھارت اورنیوزی لینڈکامیچ شیڈول ہےجبکہ 24فروری کوپاکستان اوربنگلہ دیش کی ٹیموں میں جوڑپڑےگا۔
لاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں25فروری کوانگلینڈاورافغانستان کامیچ ہوگااور26فروری کوراولپنڈی کےاسٹیڈیم میں آسٹریلیااورجنوبی افریقاکامیچ شیڈول ہے۔
27 فروری کو قذافی اسٹیڈیم میں بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کا میچ ہوگا، 28 فروری کو راولپنڈی میں افغانستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں میچ کھیلیں گی جبکہ یکم مارچ کودوبارہ ایک مرتبہ پھر پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں ہوگا۔
2 مارچ کو راولپنڈی میں جنوبی افریقا اور انگلینڈ کا میچ ہوگا۔
پہلاسیمی فائنل 5مارچ کوکراچی کےنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجبکہ دوسراسیمی فائنل 6مارچ کوراولپنڈی میں شیڈول ہے،چیمپئنیزٹرافی کافائنل 9مارچ کولاہورکےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلاجائےگا۔

Leave a reply