آئی فون کے خریداروں کیلئے خوشخبری۔ ایپل کمپنی کے متعدد آئی فونز کی قیمتیں گر گئیں۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کسٹمز ویلیوایشن نے مختلف استعمال شدہ اور تجدید شدہ موبائل فونز کیلئے کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کرتے ہوئے بڑی کمی کر دی ہے ،جس میں خاص طور پر ایپل آئی فون کے 14 پلس کی مختلف ماڈلز پر توجہ دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق128 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو کم کر کے 774 ڈالر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل یہ 910 ڈالر تھی، جس میں واضح کمی لائی گئی ہے ۔256 جی بی آئی فون 14 پلس پر عائد ہونے والی کسٹم ویلیو کم کرتے ہوئے 859 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے جبکہ اس سے قبل ایک ہزار 10 ڈالر وصول کی جارہی تھی، اس بھاری کمی کو صارفین کی جانب سے خوش آئند قرار دیا گیاہے۔
512 جی بی ایپل آئی فون 14 پلس کی کسٹم ویلیو 1210 ڈالر سے کم کرتے ہوئے ایک ہزار 29 ڈالر مقر ر کر دی گئی ہے ۔ یہ اقدام پاکستان میں موبائل فون کی مارکیٹ ویلیو کے ساتھ کسٹم ویلیو کو ہم آہنگ کرنے کی جاری کوششوں کے ایک حصے کے طور پر سامنے آیا ہے۔ان کسٹم ویلیوز پر نظر ثانی کا فیصلہ مختلف مارکیٹوں کے باریک بینی سے جائزہ لینے کے بعد کیا گیا، تاکہ ملک میں موبائل فون ڈیوائسز کی موجودہ قیمتوں کی زیادہ درست عکاسی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ماہرین کا کہنا ہےکہ اس اقدام سے آئی فون کے صارفین کو کافی فائدہ پہنچے گا ۔
یوٹیوب شارٹس میں اب 3 منٹ طویل ویڈیو پوسٹ کرنا ممکن
اکتوبر 5, 2024گوگل کا جیمنی لائیو اسسٹنٹ مفت پیش کرنے کا اعلان
اکتوبر 4, 2024پاکستان نے اپنا ہیلتھ کیئر اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
عالمی شہرت یافتہ بھارتی غزل گائیک پنکج ادھاس چل بسے
فروری 26, 2024 -
ایڈہاک ججزکی تعیناتی:پی ٹی آئی کابڑااعلان
جولائی 18, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔