بانی پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل میں سہولت کاری میں ملوث سیکیورٹی اداروں نےمزیدچھ افرادکوحراست میں لےلیا۔
ذرائع کےمطابق تحویل میں لیئے گئے جیل ملازمین میں2 خواتین بھی شامل ہیں۔ تحویل میں لیئے گئے ملازمین میں 2 لیڈی وارڈز، سوئیپر اور کیمرا سیکیورٹی چیکنگ پر تعینات اہلکار شامل ہیں، تحویل میں لیئے گئے ملازمین کے زیر استعمال موبائل فون بھی ضبط کر لیئے گئے۔
ذرائع کےمطابق جیل کا لیڈی اسٹاف بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے لیے سہولت کاری میں ملوث رہا ،جیل ملازمین کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ بلال اور ناظم شاہ سے تفتیش کی بنیاد پر تحویل میں لیا گیا۔
واضح رہےکہ 14 اگست سے اب تک عمران خان کی سہولت کاری میں ملوث ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ، 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سمیت 13 افراد تحویل لیئے جا چکے ہیں۔