بالی ووڈمیں ’بیبو‘کےنام سےشہرت رکھنےوالی اداکارہ کرینہ کپورنےکہاہےکہ اس عُمر میں بھی خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فِٹ رکھا ہوا ہے۔ مجھے کسی قسم کے بوٹوکس یا بیوٹی سرجری کی ضرورت نہیں۔
حال ہی میں بھارتی اداکارہ کرینہ کپورکاکہناتھاکہ میں شوبزکےبجائےگھرمیں اپنےشوہراوربچوں کووقت دےرہی ہوں ،اُن کےساتھ معیاری وقت گزارتی ہوں، اُن کے لیے مختلف کھانے پکاتی ہوں، اکثر تو شوہر اور بچوں کے ساتھ ورک آؤٹ بھی کرتی ہوں کیونکہ مجھے ورک آؤٹ کرنا بہت پسند ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناتھاکہ ہر انسان کے لیے خوبصورتی بہت اہم ہوتی ہے اور خوبصورتی کا تعلق جوانی یا بڑھاپے سے نہیں ہے بلکہ انسان کو اپنی ہر عُمر کو انجوائے کرنا چاہیے کیونکہ انسان ہمیشہ جوان نظر نہیں آسکتا، وقت کے ساتھ عُمر ڈھلتی ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ میری عُمر 44 سال ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ مجھے اس بڑھتی عُمر میں بھی کسی قسم کے بوٹوکس یا کاسمیٹک سرجری کی ضرورت ہے کیونکہ میں اپنے شوہر کو ایسے ہی بہت پسند ہوں۔
کرینہ کپور کاکہناتھاکہ میں نے اس عُمر میں بھی خود کو جسمانی اور ذہنی طور پر فِٹ رکھا ہوا ہے کیونکہ میں اپنا بہت زیادہ خیال رکھتی ہوں۔ کاسمیٹک سرجریز کے بغیر بھی مجھے فلموں کی آفرز ہورہی ہیں کیونکہ مجھے شروع سے ہی اپنے ٹیلنٹ اور قابلیت پر بھروسہ رہا ہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ میں ایسی فلموں کا انتخاب کرتی ہوں جس میں میرا کردار میری عُمر کے مطابق ہو کیونکہ میں چاہتی ہوں مداح مجھے ویسے ہی دیکھیں جیسی میں ہوں ۔
پاکستان کے لیجنڈ ری اداکار عابد کشمیری انتقال کر گئے
اکتوبر 11, 2024بالی ووڈکی سینئراداکارہ ریکھانےزندگی کی 70بہاریں دیکھ لیں
اکتوبر 10, 2024ہنی ٹریپ کیس میں اہم پیش رفت
اکتوبر 9, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی اورجےیوآئی میں رابطہ؟
جولائی 10, 2024 -
بھارتی یوم آزادی پردنیابھرمیں سکھ برادری کااحتجاج
اگست 17, 2024 -
سونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکی کمی
جولائی 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔