دوسراسیمی فائنل:نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کوہراکرفائنل کیلئےکوالیفائی کرلیا

0
59

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی کےدوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈنےجنوبی افریقہ کو50رنزسےشکست دےکرفائنل کےلئےکوالیفائی کرلیا۔
لاہورکےقذافی سٹیڈیم میں کھیلئےگئےآئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےدوسرےسیمی فائنل میں نیوزی لینڈاورجنوبی افریقہ کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔کیویزنےپہلےبیٹنگ کرتےہوئےمقررہ 50اوورزمیں6وکٹوں کےنقصان پر362رنزبنائےہدف کےتعاقب میں پروٹیزکی پوری ٹیم مقررہ 50اوورزمیں9وکٹوں کےنقصان پر312رنزبناسکی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز:
جنوبی افریقہ کی جانب سےاننگزکاآغازکپتان ٹیمبا باووما اور ریان رکیلٹن نے کیا لیکن یہ شراکت زیادہ کامیاب نہ ہوسکی صرف 20کےمجموعےپر ریان رکیلٹن 17رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔پھرکپتان ٹیمبا باووما بھی 56رنزاننگزکھیل کرپویلین لوٹ گئے۔
پروٹیزکی جانب سے رسی وین ڈیر ڈوسن 69 کی اننگزکھیلی ،ایڈن مارکرم 31، ویان مولڈر 8 ، ہینرک کلاسن اور مارکو جینسن 3، 3 ، کیشو مہاراج ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے، کگیسو ربادا 16 رنز بناسکے جبکہ ڈیوڈ ملر 100 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔اُن کے100رنزبھی جنوبی افریقہ کو فتح نہ دلاسکے۔
کیویزکی جانب سےکپتان مچل سینٹزنے3کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دیکھائی جبکہ گلین فلپس اور میٹ ہنری نے 2،2 شکارکئے مائیکل بریسویل اور راچن رویندر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
نیوزی لینڈکی اننگز:
نیوزی لینڈکی جانب اننگزکاآغازول ینگ اورراچن رویندرنےکیالیکن یہ شراکت داری کچھ زیادہ دیرتک نہ رہی ول ینگ 48کےمجموعےپر21رنزبناکروکٹ گنوابیٹھے۔اُن کےآؤٹ ہونےکےبعدکین ولیمسن نےراچن رویندر کےساتھ میدان سنبھالا۔
دونوں نے عمدہ کھیل کامظاہرہ کیااورٹیم کوایک بڑاسکورفراہم کیاراچن رویندر 212کے مجموعے پر108رنز بناکرپویلین لوٹ گئے،پھرڈیرل مچل میدان میں آئے۔کین ولیمسن 102 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
کیویز کی چوتھی وکٹ 257 رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ٹام لیتھم 4 رنز بناکر بولڈ ہوگئے پانچویں وکٹ 314 کے مجموعی سکور پر گری جب ڈیرل مچل 49 رنز بناکر چلتے بنے، مائیکل بریسویل 16 رنز بناکر کیچ تھما بیٹھے، گلین فلپس 49 رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
پروٹیزکی جانب سے لنگی نگیڈی نے3شکارکئےجبکہ کاگیسو ربادا نے 2 اور ویان ملڈر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ٹاس:
قبل ازیں نیوزی لینڈکےکپتان مچل سینٹنرنےٹاس جیت کرپہلےبیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
جنوبی افریقہ اسکواڈ:
کپتان ٹیمبا باووما، ریان رکیلٹن، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، ویان مولڈر، مارکو جینسن، کیشو مہاراج، کگیسو ربادا اور لنگی نگیڈی ٹیم میں شامل تھے۔
کیویز سکواڈ:
کپتان مچل سینٹنر، ول ینگ، راچن رویندر، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریسویل، میٹ ہنری، کائل جیمیسن اور ول اورورک شامل تھے۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کافائنل اتوار9مارچ کودبئی کےانٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلاجائےگاجس میں نیوزی لینڈاوربھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔
یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کےپہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیاکو 4وکٹوں سےشکست دےکرفائنل میں جگہ بنائی تھی۔
واضح رہےکہ ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کو اختتام پذیرہونگی۔پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے ،پاکستان چیمپئنزٹرافی کا دفاعی چیمپئن بھی ہے۔2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply