خلا کی تسخیر : پاکستان کا چین کے ساتھ مل کر چاند کو مسخر کرنےکا اعلان

خلا میں چُھپے رازوں کو جاننےکے شوقین پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان نے خلا کو مسخر کرنے کیلئے اہم سنگ ِ میل عبور کرلیا۔ چین کیساتھ ملکر چاند کو تسخیر کرنےکا اعلان کر دیا۔
خواہشمند پاکستانی خلانوردوں کے انتخاب کا عمل 2026 تک مکمل ہو جائے گا۔
پاکستان سپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے ڈائریکٹر شفاعت علی کا کہنا ہےکہ پاکستان میرٹ کی بنیاد پر منتخب 2 خلابازوں کو تربیت کیلئے عنقریب چین بھیجے گا۔پاکستان، چین کے خلائی سٹیشن کے تربیتی پروگرام میں حصہ لینے والا پہلا ملک ہے، پاکستان نے اپنے خلابازوں کو تربیت دینے کیلئے حال ہی میں چین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں، جس میں پی ایچ ڈی ہولڈرز، تجربہ کار پائلٹس اور مخصوص جسمانی ضروریات کو پورا کرنیوالے گریجویٹس سمیت میرٹ کی بنیاد پر امیدواروں کا انتخاب کیا جائے گا۔
سپارکو کے ڈائریکٹر نے خواہشمند پاکستانی خلابازوں کیلئے 3 مراحل پر مشتمل ایک سخت انتخابی عمل کا خاکہ پیش کیا ہے، جس میں اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ چین میں تربیتی پروگرام کیلئے صرف انتہائی قابل امیدواروں کا انتخاب کیا جائے۔
پاکستان اور چین کا مشترکہ روور مشن سی ایس ایس میں حیاتیاتی اور طبی سائنس، ایرو سپیس، اپلائیڈ فزکس، فلوئڈ میکینکس، خلائی تابکاری، ماحولیات، مادی سائنسز، مائیکرو گریوٹی سٹڈیز اور فلکیات سمیت مختلف شعبوں میں جدید سائنسی تجربات کرے گا۔
سپارکو نے چین کے چانگ ای 8 مشن کے ساتھ بھی ایک انقلابی چاند مشن میں شراکت داری کا بھی اعلان کر رکھا ہے، جس کی لانچنگ 2028 میں متوقع ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ تعاون پاکستان کے خلائی پروگرام کیلئے ایک اہم سنگ ِمیل کی حیثیت رکھتا ہے، کیونکہ اس مشن میں سپارکو کا مقامی طور پر تیار کردہ روور چاند کی سطح کو دریافت کرنے کیلئے شامل ہوگا۔
اس سے قبل گزشتہ برس مئی میں چین کے خلائی مشن چینگ ای 6کے ساتھ پاکستان کی پہلی سیٹیلائٹ آئی کیوب قمر چاند کے مدار میں بھیجی جا چکی ہے۔سپارکو کا روور، جس کا وزن تقریباً 35 کلوگرام ہے، چین کے چانگ ای 8 مشن کا حصہ ہوگا، جو بین الاقوامی قمری تحقیقاتی سٹیشن (ILRS) منصوبے کا ایک حصہ ہے۔یہ روور چاند کے جنوبی قطب پر اترے گا، جو اپنی دشوار گزار زمین اور ممکنہ سائنسی دریافتوں کیلئے جانا جاتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ن لیگ کےکارکنوں نےظالموں کیخلاف کلمہ حق بلندکیا،عطاتارڑ
اپریل 17, 2025 -
ملک بھرمیں انٹرنیٹ کی بندش:معاملہ عدالت میں پہنچ گیا
اگست 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔