سمندری طوفان کاخدشہ،محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا

0
13

سندھ کی ساحلی پٹی پرسمندری طوفان کےخطرہ کےپیش نظرمحکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہوا کا شدید کم دباؤ کراچی سے 250 کلو میٹرکے فاصلے پر پہنچ گیا،ڈیپ ڈپریشن آج رات بحیرہ عرب کے سمندر میں داخل ہوجائے،صبح تک ڈیپ ڈپریشن طوفان میں تبدیل ہونے کا امکان ہے،ہوا کے کم دباؤ کے سبب شہر میں رات بھر کہیں ہلکی کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےالرٹ کےمطابق کل شہر میں موسلادھار بارش کے ساتھ آندھی چلنے کا امکان ہے،شہر قائد میں100 سے150 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے، کل سمندر میں تیز لہریں اُٹھنے کا امکان ہے،بارش کا سلسلہ 31 اگست یا یکم ستمبر تک جاری رہ سکتا ہے،سمندری طوفان بننے کے بعد اس کا نام ’اَسْنیٰ‘ تجویز کیا گیا ہے، ’اَسْنیٰ‘ کا مطلب بلند تر یا روشن تر ہے، ’اَسْنیٰ‘ طوفان کانام پاکستان کی جانب سےتجویزکیاگیاہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق ہواؤں کے اس دباؤ کی وجہ سے تھر پارکر ،بدین، ٹھٹھہ ،سجاول ،حیدر آباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو الہ یار، مٹیار ،میر پور خاص ،عمر کوٹ اور کراچی میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔

اُدھرسمندری طوفان کےخدشہ کےپیش نظرکمشنرکراچی نےماہی گیری پرپابندی لگادی۔
کمشنرکراچی کاکہناتھاکہ آج سے 31 اگست تک ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار سے گریز کریں۔
کمشنر کراچی نے سمندر میں نہانے اور تیراکی پر بھی پابندی لگادی ، نوٹی فکیشن جاری
۔

Leave a reply