سپیکرکےالیکشن کمیشن کوخط کےبعد پارٹی پوزیشن میں تبدیلی سےقومی اسمبلی میں تحریک انصا ف کاوجودختم ہوگیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ،نئی پارٹی پوزیشن میں قومی اسمبلی سے تحریک انصاف کا وجود ختم ہوگیا،تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کر دیا گیا۔اس سے پہلے 39 اراکین تحریک انصاف اور 41 کو آزاد ڈکلیئر کیا گیا تھا۔نئے الیکشن ایکٹ کے بعد پارٹی پوزیشن بھی تبدیل کر دی گئی ۔تمام 80 اراکین کو سنی اتحاد کونسل کا رکن ظاہر کیا گیا ہے۔
ن لیگ، پیپلز پارٹی، جے یو آئی سے واپس لی جانے والی نشستوں کا بھی پارٹی پوزیشن میں ذکر کیا گیا ہے،سپیکر کے خط کے فوری بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کی گئی ہے،قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن 110 ،پیپلزپارٹی کی 69 نشستیں ہیں،ایم کیو ایم 22،ق لیگ 5 ،آئی پی پی کے 4 اراکین ہیں،مسلم لیگ ضیا، بی اے پی اور نیشنل پارٹی کے ایک ایک رکن ہیں۔
نئی پارٹی پوزیشن کےمطابق سنی اتحاد کونسل 80 ،جے یو آئی ف 8 ،آزاد اراکین کی تعداد بھی 8 ہے۔پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کی ایک ایک نشست ہے،ایک آزاد رکن قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔الیکشن ایکٹ پر عملدرآمد کی صورت میں 23 مخصوص نشستیں ن لیگ، پیپلزپارٹی اور جے یو آئی کو ملیں گی ۔مسلم لیگ ن 15، پیپلز پارٹی 5 اور جے یو آئی کو تین مخصوص نشستیں ملیں گی۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
ٹاپ اینڈ ٹی 20 سیریز کب شروع ہوگی؟شیڈول جاری
جون 26, 2024 -
بانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری:اڈیالہ جیل سےبڑی گرفتاری
اگست 15, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔