سہ ملکی کرکٹ سیریز،چیمپئن ٹرافی سےقبل سیکیورٹی انتظامات کیلئے محکمہ داخلہ کااہم فیصلہ

0
16

سہ ملکی کرکٹ سیریزاورچیمپئن ٹرافی سےقبل سیکیورٹی انتظامات کیلئے وفاقی محکمہ داخلہ نےاہم فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کےمطابق سہ ملکی سیریزاورچیمپئن ٹرافی سےقبل وفاقی محکمہ داخلہ نےقذافی سٹیڈیم کےسیکیورٹی آڈٹ کےلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی، ایس ایس پی سپیشل برانچ سیکیورٹی آڈٹ کمیٹی کےسربراہ ہوں گے۔
ذرائع کاکہناہےکہ کمیٹی قذافی سٹیڈیم،اطراف ،چیکنگ پوائنٹس اورپارکنگ ایریاکاتفصیلی سیکیورٹی آڈٹ کریگی۔
یاد رہےکہ سہ فریقی سیریز سنگل لیگ کی بنیاد پر 8 سے 14 فروری تک کھیلی جائے گی جس کے ابتدائی 2 میچز لاہور کے قذافی سٹیڈیم جبکہ آخری لیگ میچ اور فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا۔
واضح رہےکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)چیمپئنزٹرافی میگاایونٹ کاپہلامیچ میزبان پاکستان اورنیوزی لینڈکےدرمیان 19فروری کوپاکستان میں شیڈول ہے۔ایونٹ کی رنگارنگ رونکیں 19فروری سےشروع ہوکر9مارچ کواختتام پذیرہونگی۔ پاکستان 29 سال بعد آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔ پاکستان چیمپیئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپیئن بھی ہے۔
یادرہےکہ 2017 میں سرفراز احمد کی قیادت میں پاکستان ٹیم نے چیمپیئنز ٹرافی کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

Leave a reply