ضمانت منظور:عدالت نےعمرایوب اورراجہ بشارت کو رہاکردیا

0
17

انسداددہشتگردی عدالت نےضمانت منظورکرتےہوئےاپوزیشن لیڈرعمرایوب اوررہنماپی ٹی آئی راجہ بشارت کورہاکردیا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کوراولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عمر ایوب ، راجہ بشارت اور ناصر چٹھہ سمیت گرفتار 5 رہنماؤں کو انسداددہشتگردی کے جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
عمر ایوب اور راجہ بشارت کی جانب سےوکیل بابراعوان عدالت میں پیش ہوئےاور درخواست بعد از گرفتاری پر اپنے دلائل دیے۔
عدالت نےاظہاربرہمی کرتےہوئےکہاکہ پشاورہائیکورٹ سےضمانت کے باوجودکیوں گرفتارکیا؟
عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت سمیت 5 پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرلی، عدالت نے عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ بعد ازاں عدالتی کارروائی پوری ہونے کے بعد عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کر دیا گیا۔
واضح رہےکہ عمرایوب اورراجہ بشارت سمیت متعددپی ٹی آئی کےرہنماؤں کو گزشتہ روز9مئی جی ایچ کیوحملہ کیس میں اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔
اےٹی سی عدالت نےآئندہ اڈیالہ جیل میں سماعت کے موقع پرکسی ملزم کوجیل کی حدود سےگرفتارنہ کرنےکےاحکامات جاری کردئیے۔

Leave a reply