قومی اسمبلی میں دانیال چودھری نےسپریم کورٹ میں ججزکی تعداد بڑھانےکابل ایوان میں پیش کردیا۔بل کو عدالت عظمیٰ ججوں کی تعداد ترمیمی بل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔
سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں اپوزیشن کی جانب سے شورشرابہ کیاگیااورنعرےبازی کی گئی۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےنویدقمرکاکہناتھاکہ کالا باغ ڈیم سے جان چھڑائی ہے تو اب کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر سندھ کا پانی لیا جارہا ہے 48 لاکھ ایکٹر اراضی کےلیے پانی لینے سے نیچے سندھ کو کیا پانی ملے گا؟اضافی پانی کہاں سے آئے گا جبکہ آپ کے پاس پہلے سے ہی قلت ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس میں توجہ مبذول کرانےکانوٹس پیش کیاگیاکارپوریٹ فارمنگ کے لیے دی جانے والی 48 لاکھ ایکڑ اراضی دئیے جانے کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس پیش ،توجہ دلاؤ نوٹس سید نوید قمر نے پیش کیا۔
مصدق ملک کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ بنجر علاقے کو آباد کرنے کے لیے پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ شروع کیا ہے۔اس منصوبے کے لیے چولستان کینال بھی بنائی جا رہی ہے۔ اس منصوبے کے لیے پانی پنجاب اپنے حصے سے دے گا۔ کسی اور صوبے کا پانی استعمال نہیں کیا جائے گا۔
نویدقمرکامزیدکہناتھاکہ ایسے منصوبے ان ممالک میں شروع کیے جاتے ہیں جہاں پانی وافر مقدار میں ہو۔پاکستان جیسا ملک ایسے منصوبوں کو برداشت نہیں کر سکتا۔
مصدق ملک کامزیدکہناتھاکہ اس منصوبے کے لیے دو صوبوں نے رضامندی ظاہر کی ہے۔ سندھ نے بھی اس میں رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ گرین انیشیٹو کے تحت سندھ زمین بھی دے چکا ہے۔سندھ میں جو اراضی کا حصہ آئے گا اس کے لیے پانی سندھ اپنے حصے سے دے گا۔ منصوبے سے حاصل ہونے والی 40 فیصد آمدن صوبوں کو، 40 فیصد سرمایہ کاروں کو دی جائے گی، 20 فیصد تحقیق کے لیے رکھی جائے گی۔اس منصوبے کے تحت ہماری پوری توجہ پیداوار پر ہوگی۔
سیدحسین طارق نےسوال کیاکہ کیا اس منصوبے کے لیے اراضی منتخب حکومت نے دی یا نگران حکومت نے؟
مصدق ملک نےجواب دیتےہوئےکہاکہ اگر سندھ کو کوئی مسئلہ ہے تو بے شک اراضی واپس لے لیں۔ میں یہ تسلیم کرتا ہوں کہ اس منصوبے کے لیے اراضی نگران حکومت نے دی تھی۔ اب تو سندھ میں منتخب حکومت ہے اگر آپ اراضی واپس لینا چاہتے ہیں تو لے لیں۔
سیدخورشیدشاہ کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ وفاقی وزیر کے جواب سے مایوس ہوا ہوں۔ یہ بہت حساس معاملہ ہے۔ 1991 کے واٹر ریکارڈکا ہم آج بھی احترام کرتے ہیں۔ایوان ایک کمیٹی تشکیل دے اور دیکھ لیں کہ کوٹری سے نیچے پانی کتنا جا رہا ہے۔ تاحال ٹیلی میٹری سسٹم نصب نہیں کیا جا سکا۔ کیا کسی نے حساب لگایا کہ 48 لاکھ ایکڑ اراضی کے لیے پانی کتنا درکار ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئے اپوزیشن رہنما اسدقیصرکاکہناتھاکہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے میں اسپیکر کی نشست پہ بھی رہا ہوں میرے بزرگوں نے میری جو تربیت کی ہے وہ احترام سکھاتا ہےمجھے کل خواجہ آصف نے جو کہا میں مائیک پہ نہیں کہہ سکتاانہوں نے مجھے تمباکو مافیا کا نمایندہ کہامیرے علاقے میں 55 فیصد تمباکو کی کاشت سے وابستہ ہیں میرا اپنا کوئی تعلق نہیں، نہ میرا کوئی بزنس تمباکو سے متعلق ہے۔
گفتگوکوجاری رکھتےہوئےاسدقیصرکامزیدکہناتھاکہ ہماری تقریروں کو سینسر کر دیا جاتا ہے، خیبر اور وزیرستان میں دھرنے میں بیٹھے ہیں، حکومت نے ان لوگوں سے وعدہ کیا تھا کہ نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔بلوچستان میں بہت سنجیدہ واقعات ہوئے ہیں،فوجی اور مزدور شہید ہوئے ہمیں اس کا افسوس ہے،حکومت بلوچستان کے حوالے سے مکمل خاموش ہے۔
اسد قیصر نے فاٹا اور وزیرستان سے متعلق خصوصی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا ۔
قومی اسمبلی میں نورعالم نےآئین کےآرٹیکل 184میں ترمیم کابل2024پیش کیا، یہ بل از خود نوٹس سے متعلق ہے جس کا ماضی میں بہت غلط استعمال ہوا ۔ازخودنوٹس لینے سے ماتحت عدالتوں کی کارروائی رک جاتی ہے جتنے بھی از خود نوٹس لیے گئےاس میں سیاسی لوگوں کو سزائیں ہوئی ہیں ترمیم پیش کی ہے کہ نو ججز کی کمیٹی بیٹھ کر از خود نوٹس کا فیصلہ کریں از خود نوٹس میں فیصلہ پر نظر ثانی کا بھی موقع ملنا چاہیے ۔
وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑکااظہارخیال کرتےہوئے کہناتھاکہ یہ اچھا بل ہے کچھ چیزیں ایکٹ آف پارلیمنٹ کے ذریعے ریگولیٹ کرسکتے ہیں۔2023 میں ہم نے پروسیجر اینڈ پریکٹس ایکٹ پاس کیا ہے سپریم کورٹ نے پارلیمنٹ کا ہمیشہ احترام کیا ہے یہ بل کمیٹی کو بھجوا دیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں اپیل کا حق پہلے ہی دیا گیا ہے ۔
سپیکر نے نور عالم کا بل متعلقہ قائمہ کمیٹی کوبھیج دیا۔
قومی اسمبلی اجلاس میں سپریم کورٹ میں ججزکی تعدادبڑھانےکابل پیش کیاگیا،بل دانیال چودھری نے پیش کیا بل کو عدالت عظمیٰ ججوں کی تعداد ترمیمی بل 2024 کا نام دیا گیا ہے۔
Copyright Pakistan Today. All Rights Reserved. Developed By: ATRG World ©