لاہوراحتجاج:پی ٹی آئی رہنماسلمان اکرم راجہ سمیت متعددگرفتار

0
18

لاہورمیں احتجاج کےدوران تحریک انصاف کےرہنماسلمان اکرم راجہ سمیت متعددکارکنان ووکلا کو گرفتار کرلیاگیا۔
تحریک انصاف نے5اکتوبرکولاہورمیں مینارپاکستان پراحتجاج کااعلان کیاتھاجس کےپیش نظرحکومت نےشہرکےداخلی وخارجی راستوں کےعلاوہ مینارپاکستان کی طرف جانےوالےراستےکنٹینرزلگاکر بندکئےتھے۔
تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلا نے جی پی او چوک پر احتجاج شروع کیا تو پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا۔ اس موقع پر پولیس اور ڈولفن فورس کی بھاری نفری ہائیکورٹ کے باہر موجود تھی۔
مینار پاکستان سے بھی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر سمیت درجنوں کارکنوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ خاتون ورکر تمام سیکیورٹی رکاوٹیں عبور کر کے مینار پاکستان پل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئی جہاں اس نے پی ٹی آئی کا پرچم لہرا دیا۔

Leave a reply