مکسڈمارشل آرٹس:قومی فائٹرنےبھارتی فائٹرکوشکست دیدی

0
10

مکسڈمارشل آرٹس ایشین چیمپئن شپ کاانعقادپہلی بارپاکستان میں کیاگیا۔دنیابھرسےسولہ ممالک سے180فائٹرزمیں مقابلہ ہوگا۔سب سے بڑے ٹاکرے میں قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی سری کانت شیکر کو شکست دے دی۔
مکسڈمارشل آرٹس چیمپئن شپ کےمقابلوں کےپہلےروزدس مقابلےہوئے۔پاکستانی فائٹر کی شاندار پرفارمنس، فائٹرز نے خوب لاتوں اور مکوں کا استعمال کیا۔
قومی فائٹر ضیا مشوانی نے بھارتی حریف بھرت کھنڈارے کو ایک منٹ میں ہی زیر کرلیا،اسماعیل خان نے دوسرے راونڈ میں کازکستان کے زاکانشا کیخلاف میدان مارلیا،عباس خان نے مصر کے آدم محمد کو ہرا کر فتح سمیٹ لی۔
قومی فائٹر رضوان علی نے بھارتی فائٹر سری کانت شیکر کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی۔

Leave a reply