وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی جاتی امرا میں ملاقات
پاکستان ٹوڈے: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نو منتخب گورنر پنجاب کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد, صوبے کی ترقی کے لیے مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کی بہتری، پائیدار ترقی اورشہریوں کا معیار زندگی بہتر بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار، اقتصادی ترقی، گورننس، تعلیم، صحت کی سہولیات، امن و امان، اور موسمیاتی تبدیلی سمیت دیگر اہم امور پربات چیت، ملاقات میں پنجاب کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ۔
ہر آئینی عہدے کا احترام کرتے ہیں، صوبے میں قانون کی حکمرانی ہوگی۔ گورنر ایک آئینی عہدہ ہے جو صوبوں اور وفاق کے درمیان ایک رابطے کا ذریعہ ہے۔ صوبے بھر میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید موثربنایا جارہا ہے۔
پنجاب میں تعلیم، صحت، روڈ انفراسٹرکچر اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے متعدد پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ محروم طبقات کی زندگی میں آسانی کیلئے خصوصی سوشل پروٹیکشن پروگرام شروع کیے ہیں۔ صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔
صوبے میں آئین اور قانون کی عمل داری یقینی بنانے کیلئے حکومت کو گورنر ہاؤس سے مکمل تعاون حاصل ہوگا۔ سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری اور دیگر حکام بھی موجود تھے
غزہ ملین مارچ:پیپلزپارٹی کاجماعت اسلامی کی حمایت کااعلان
اکتوبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کہیں دھوپ، کہیں بارش،محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
مئی 7, 2024 -
سندھ فوڈ اتھارٹی حیدرآباد کی کارروائی
مئی 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔