وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے برطانیہ کے 3 اہم اداروں کے تفصیلی دورے اور اعلی حکام سے ملاقاتیں

0
16

پاکستان ٹوڈے: نیشنل کرائم ایجنسی , فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کا دورہ کیا

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ کی نیشنل کرائم ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل جیمز بیبیج اور, فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس کے, ڈائریکٹر جنرل نیشنل سکیورٹی جوناتھن ایلن سے ملاقاتیں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو برطانوی اداروں کے افعال کار کے بارے بریفنگ دی گئیں اور قریبی تعاون پر اتفاق کیا گیا، انسداد دہشت گردی ۔ منظم جرائم کی روک تھام اور سائبر سیکیورٹی کے تناظر میں معاونت پر تبادلہ خیال

انسداد منشیات۔ سائبر کرائم۔ غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھایا جائے گا، پاکستانی افسران کو نیشنل کرائم ایجنسی سے سائبر کرائمز اور انسداد منشیات کے حوالے سے ٹریننگ کرائی جائے گی۔ سائبر کرائمز کے چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لئے برطانیہ کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ سائبر کرائمز کو روکنے اور سائبر سیکیورٹی کے سلسلے میں برطانیہ کا تعاون بہت سود مند رہے گا۔

انسداد منشیات کے سلسلے میں دونوں ملکوں کو مزید کوآرڈینیشن کے تحت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستانی قوم اور افواج نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔ دہشتگردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت ہے ۔

انسداد دہشت گردی کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی اور انٹیلیجنس شیرنگ میں برطانیہ کی معاونت کا خیرمقدم کریں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کو کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کے کام سے آگاہ کیا گیا، کابینہ آفس نیشنل سیچویشن سنٹر کے اعلی حکام نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے نیشنل سیچویشن سنٹر کے افعال کار میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا، برطانیہ کے اسٹیٹ آف دی آرٹ نیشنل سیچویشن سنٹر دیکھ کر خوشی ہوئی۔ کرائسز میں اس طرح کے سنٹر کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔ پاکستان میں بھی اس طرز پر نیشنل سیچویشن سنٹر کے قیام کا جائزہ لیں گے۔

اس ضمن میں برطانیہ کے تجربے اور مہارت سے استفادہ بھی کریں گے۔ یہ باہمی اشتراک کار صرف ہمارے آج کو ہی نہیں بلکہ مستقبل کو بھی محفوظ بنائے گا۔ کسی بھی کرائسز میں یہ سنٹر مکمل طور پر فعال کردار ادا کرتا ہے اور صورتحال کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔  برطانیہ میں پاکستان کے سفیر محمد فیصل۔پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور برطانوی اداروں کے اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے

Leave a reply