پشین میں پولیس لائن کےقریب دھماکا:2بچےجاں بحق ،متعدد زخمی

0
10

پشین میں اعلیٰ الصبح پولیس لائن کےقریب دھماکاہواجس کی زدمیں آکردوبچےجاں بحق ہوگئےجبکہ پانچ پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد زخمی بھی ہوئے۔
پولیس ذرائع کےمطابق پشین بم دھماکاپولیس لائن کےقریب بازارمیں ہوا،جس کی آوازدوردورتک سنی گئی۔دھماکےکی زدمیں آکرپولیس لائن کےقریب کھڑی گاڑی بھی مکمل طورپرتباہ ہوگئی۔دھماکہ سےقریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔
ریسکیوذرائع کےمطابق دھماکےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کارروائیاں کرتےہوئےلاشوں اورزخمیوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا۔
پولیس نےتصدیق کی کہ دھماکے میں 2بچےجاں بحق ہوئےاور 12 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
مقامی پولیس کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے اور دھماکے کی نوعیت کا پتا لگایا جارہا ہے۔

Leave a reply