پی آئی اے نے 12 ہزار سےزائد عازمین ِحج کو مدینہ پہنچا دیا

0
12

پاکستانی فضائی مسافروں اور عازمین حج کیلئے خوشخبری،سیز فائر کے بعدپاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا۔سعودی عرب سمیت 15 ممالک نے پاکستان کیلئے پروازیں بحال کردیں۔
پی آئی اے کی 40 پروازوں کے ذریعے 12 ہزار سےزائد عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن 29 مئی تک جاری رہے گا۔
قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے۔ پی آئی اے نے چالیس پروازوں کے ذریعے بارہ ہزارپانچ سو سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ پہنچادیا۔
ترجمان قومی ائیر لائن کےمطابق پی آئی اے 20 مئی سےعازمین حج کو جدہ پہنچائے گی۔
ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق پی آئی اے چھتیس ہزار سےزائدعازمین حج کوحجازِ مقدس پہنچائےگی۔

Leave a reply