چین کے75ویں یوم تاسیس کےموقع پر صدرمملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نےچینی حکومت اورعوام کومبارکبادپیش کی۔
چین کے75ویں یوم تاسیس کےموقع پراسلام آبادمیں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری،گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی ، امریکی سفیر ، برطانوی ہائی کمشنراور دیگر سفارتکاروں سمیت اہم شخصیات شریک ہوئیں، تقریب کے موقع پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے چینی سفیر کو یوم تاسیس کی مبارکباد دی۔
چین کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے دوران چین کا مسلسل تعاون قابل تحسین ہے،سی پیک فیز 2 کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان بی ٹو بی روابط بڑھیں گے، چین نے علاقائی اور عالمی امن کیلئے ہمیشہ احسن کردار ادا کیا ہے۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندرسے گہری ہے، پاکستان، ہانگ کانگ، تائیوان اور دوسرے امور پر عالمی سطح پر چین کی حمایت کرتا رہے گا۔
تقریب سےخطاب کرتےہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری کاکہناتھاکہ چین نے سائنس، ٹیکنالوجی اور معاشی میدان میں ترقی کے سنگ میل عبور کیے ہیں، کمیونسٹ پارٹی کی وژنری قیادت میں چین ترقی کی منازل طے کررہا ہے۔
تقریب سے خطاب میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے سفر کی بنیاد رکھی ہے۔
ملائیشین وزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےوطن واپس روانہ
اکتوبر 4, 2024وزیراعظم شہبازشریف نےآل پارٹیزکانفرنس بلالی
اکتوبر 4, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ:ریلوےنےکرائےبڑھادئیے
جولائی 18, 2024 -
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا بیان
مئی 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔