کراچی:پی ایس ایل10کےمیچزکیلئےسیکیورٹی پلان جاری

0
18

پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل)10کےکراچی کےمیچزکےلئےسیکیورٹی پلان جاری کردیاگیا۔
سیٹی بجے گی ، میدان سجے گا،کھیل جمے گا،پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 10 کامیلہ سج گیا،پی ایس ایل کےمیلےمیں چوکوں اورچھکوں کی دھوم مچےگی،کس کابلاچلےگایاباؤلنگ میں کس کاجادو چلےگاکون کس کوشکارکرےگا۔ میگاایونٹ 11 اپریل سے18 مئی تک لاہور ،کراچی، راولپنڈی اور ملتان میں کھیلا جائے گا۔
ذرائع کےمطابق کراچی میں پی ایس ایل10کےمیچزکیلئےجامع سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئےگئے،میچ دیکھنےآنےوالےشائقین کیلئےخصوصی ہدایات بھی جاری کردی گئیں۔ایس ایس یواوردیگرقانون نافذکرنےوالےاداروں کے 6ہزار سے زائداہلکارتعینات ہونگے۔
ذرائع کاکہناہےکہ شیڈول کےمطابق 12،15،18،20اور21اپریل کےمیچزکراچی میں ہوں گے،جن کی ڈیوٹی پرایس ایس یوکے 950کمانڈوزبشمول لیڈی کمانڈوزتعینات ہیں،سیکیورٹی ڈویژن کے 716 ،ٹریفک پولیس1390،سپیشل برانچ کے328اہلکارتعینات ہوں گے۔اہلکارسٹیڈیم ،ایئرپورٹ،روٹس،پارکنگ پوائنٹس ،ہوٹلزدیگرمقامات پرمامورہیں۔
سیکیورٹی پلان کےمطابق سٹیڈیم کےتمام گیٹ میچ شروع ہونےسے 3گھنٹے پہلے کھول دئیےجائیں گے،تمام تماشائیوں کوداخلی دروازوں پرسیکیورٹی چیکنگ سےگزاراجائےگا،شہری سٹیڈیم میں داخل ہونےکیلئےاپنااصل قومی شناختی کارڈلازمی ہمراہ لائیں،سٹیڈیم میں کھانےپینےکی کوئی بھی چیزلانےکی اجازت نہیں ہوگی۔آن لائن ٹکٹس پر سٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

Leave a reply