کسانوں کیلئے خوشخبری: کم پانی ، زیادہ پیداوار دینے والی نئی اجناس متعارف

پاکستانی کسانوں کیلئے بڑی خوشخبری ، شعبہ زراعت میں انقلاب برپا،پاکستان کےزرعی سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ، کم پانی پر زیادہ پیداوار دینے والی 22 نئی اجناس تیار کر لیں۔
سندھ صوبائی سیڈ کونسل کے اجلاس میں کمیٹی نے زیادہ پیداوار دینے اور کم پانی پر کاشت ہونیوالی کپاس، مکئی، سرسوں، چاول، دال اور آم سمیت 22 نئی زرعی اجناس کی کاشت کیلئے متفقہ طورپر منظوری دیدی۔
وزیر زراعت سندھ سردار محمد بخش خان مہرکے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں سیکرٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی ریسرچ مظہر کیریو، کاشتکار رہنما ندیم شاہ، سندھ اورپنجاب کے زرعی ماہرین نے بھی شرکت کی۔
وزارتِ زراعت کے مطابق کمیٹی کی جانب سے کپاس کی 3 اور چاول کی 4 نئی متعارف کردہ اقسام کی کاشت کیلئے جُزوی طور پر ایک سال کیلئے منظوری دی گئی ہے۔ مکئی میں مظہر گولڈ، سندھ رانی اور سرہان کی نئی زرعی اجناس بھی شامل ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافے اور بارشوں میں کمی کےباعث روایتی کاشتکاری میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ کاشتکاروں اور محکمہ زراعت سندھ نے کپاس کی بہتر دیکھ بھال اور جدید تکنیکوں کا استعمال کیا ہے اور پانی کی قلت کے باوجود بھی سندھ زرعی شعبے نے بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
سینیٹ کااجلاس طلب،16نکاتی ایجنڈاجاری
اپریل 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔