جنہوں نےیہ حملہ کیا،اُن کاعبرتناک انجام ہوگا،محسن نقوی

0
9

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےکہاہےکہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے، ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا۔
رحیم یارخان میں کچےکےعلاقےمیں ڈاکوؤں نےپولیس کی دوگاڑیوں پرحملہ کیاجس میں 12اہلکارشہیدہوگئےجبکہ 8جوان زخمی بھی ہوئے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی شیخ زیدہسپتال رحیم یارخان آمد۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کچےکے علاقے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔ محسن نقوی فردا ًفردا ًتمام زخمی پولیس اہلکاروں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمی پولیس اہلکاروں کے بلند حوصلے کو سراہا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےزخمی پولیس اہلکاروں کوعلاج معالجےکی بہترین سہولتیں فراہم کرنےکی ہدایت کی۔اُنہوں نےہسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ہدایات دیں۔
وزیرداخلہ محسن نقوی کاکہناتھاکہ آپ کے عزم اور حوصلے کو سراہتا ہوں۔آپ پنجاب پولیس کے بہادر سپوت ہیں۔شہید پولیس اہلکاروں کو تمغہ شجاعت دیا جائے گا۔ اس ضمن میں ہم نے سفارش کر دی ہے۔جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے ۔ ان کا عبرتناک و برا انجام ہو گا۔
محسن نقوی کامزیدکہناتھاکہ یہ پاکستان کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے۔وفاقی حکومت تمام تر معاونت فراہم کر رہی ہے اورآئندہ بھی کرتی رہے گی۔ رینجرز بھی موجود ہے۔
ڈی جی رینجرز پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس پنجاب، سیکرٹری داخلہ پنجاب، اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی اس موقع پرموجود تھے۔

Leave a reply