یوم دفاع پرچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اورسروسزچیفس نےقوم کےناقابل تسخیر عزم اور بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مسلح افواج کےسربراہان نےکہاہےکہ ہم اپنے شہدا اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے وطن کے دفاع اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی، اور ان کی جرات ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔
آئی ایس پی آرکاکہناہےکہ یہ دن (یوم دفاع) قوم کےناقابل تسخیر عزم اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے، جنہوں نے دشمن کی سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق 1965 کی جنگ نے قوم کی طاقت اور عزم کی ایک مثال قائم کی اور اس جنگ کی فتح ہمیشہ تاریخ کے سنہرے ابواب میں رقم رہے گی، اس دن پاک افواج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر ایک عظیم فتح حاصل کی۔
پاک افواج نے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ملک کے دفاع کے لیے ہر قسم کے خطرات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر وطن کے دفاع کے لیے پرعزم اور بے لوث جذبے کے ساتھ کھڑی ہیں۔
ڈینگی وائرس نےخطرےکی گھنٹی بجادی،160کیسزرپورٹ
اکتوبر 11, 2024کوشش کریں گے ایک ڈرافٹ پر اتفاق ہو، مولانافضل الرحمان
اکتوبر 11, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میٹھی عید کے پکوان
اپریل 10, 2024 -
کراچی سے چلنے والی کچھ ٹرینیں تاخیر کاشکار
مئی 16, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔