محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی ،میاں صداقت مجید

0
12

سینئر وائس چیئرمین امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی پنجاب میاں صداقت مجید کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں امن کمیٹی کے ارکان نے عوام کو امن و امان کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر میاں صداقت مجید نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کی صورتحال تسلی بخش رہی ہے اور اب تک امن و سکون برقرار ہے۔ ان کے مطابق سات محرم تک کے ایام پرامن طور پر گزر چکے ہیں اور امید ہے کہ آئندہ بھی یہی صورتحال برقرار رہے گی۔

اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اداروں کے ساتھ مل کر امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

شرکاء نے کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے منتظمین، رضاکاروں اور دیگر متعلقہ افراد نے امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔

مقررین نے اس بات پر بھی زور دیا کہ لاہور میں جاری ہزاروں مجالس اور جلوسوں کے دوران مشکوک سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور کسی بھی مشکوک صورتحال کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دی جائے تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply